2 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر: بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کمشیریوں کی شہادت کے خلاف چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک کی کال پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت پر سری نگر اور کپواڑا سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی مراکز، اسکول اور کالجز بند جب کہ سڑکیں ویران ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کے باوجود سوپور اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.