ایل این جی درآمد سے توانائی بحران آدھا رہ جائے گا، شاہد خاقان

لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق دور حکومت میں ایل این جی کی طے شدہ قیمت سے 2فیصد کم شرح پر معاہدہ کیا ہے جس سے 400ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی، پاکستان میں ایل این جی کا ٹرمینل پوری دنیا کے مقابلے میں کم ترین قیمت میں لگایاہے اور آئندہ اس سے بھی سستے لگیں گے، حکومت پر ایل این جی منصوبے میں کرپشن کے بیہو دہ اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں وزیر پٹرولیم نے کہا کہ جتنی کم قیمت پر ایل این جی لی جا رہی ہے یہ بجلی کی پیداواری لاگت کو بہت حد تک کم کر دے گی جس سے حکومت کو600ملین سے ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی، اس سے ہمارے 2 ہزار میگاوا ٹ کے بند پڑے ہوئے پلانٹس چل پڑیں گے جس سے آئندہ موسم گرما میںب جلی کافی حد تک سستی ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کا50فیصدانرجی مسائل گیس کی کمی کی وجہ سے ہیں، گیس کے بغیر پاکستان کا انرجی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیںہو سکتا، پاکستان کے انرجی کے مسائل کا حل گیس میں ہے۔

تبصرے بند ہیں.