Latest National, International, Sports & Business News

ایک سال کےد وران تیل کی پیداوار میں 14 فیصد اضافہ

دو ہزار تیرہ کے دوران پاکستان میں تیل کی مقامی پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک سال کے دوران پیداوار چودہ فیصد بڑھ گئی۔

لاہور: ) ایک رپورٹ کے مطابق تیل کی مقامی پیداوار چوراسی ہزار چھ سو پچاس بیرل یومیہ تک پہنچی تاہم اس دوران اوسط پیداوار اکاسی ہزار بیرل یومیہ رہی۔ دو ہزار بارہ کے دوران تیل کی مقامی پیداوار اکہتر ہزار بیرل یومیہ تھی۔ دوسری جانب گیس کی مقامی پیداوار میں دو فیصد کی کمی ہوئی۔ اس عرصے میں گیس کی اوسط پیدواور چار ارب کیوبک فٹ یومیہ رہی۔

تبصرے بند ہیں.