جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی، قیمتوں کے حساس انڈیکیٹرز میں اعشاریہ ایک چار فیصد کی کمی ہوئی۔

اسلام آباد: ) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خشک دودھ، سرخ مرچ، دال مونگ، مسور، دال چنا، گندم اور بکرے کے گوشت سمیت چودہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو، ٹماٹر، پیاز، مرغی ، دال ماش، چینی اور ایل پی جی سمیت بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ چاول، گائے کا گوشت، تازہ دودھ اور پٹرول سمیت ستائیس اشیاء کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔

تبصرے بند ہیں.