یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑا گئی ، 25 پر تین کھلاڑی آئوٹ

پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 339 رنز سکور کئے ، احمد شہزاد 93 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہوگئے

نیپئر  ) پاکستان کیخلاف ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم لڑکھڑا گئی ، پچیس رنز پر تین کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ، اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے 339 رنز سکور کئے ، احمد شہزاد 93 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ، حارث سہیل 70 ، صہیب مقصود 45 ، مصباح الحق 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، یو اے ای کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 25 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں ۔ سہیل خان نے دو اور راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، شاہد آفریدی کی گیندوں پر مسلسل کیچ ڈراپ کرنے والے وکٹ کیپر عمر اکمل نے سہیل خان کی گیندوں پر دو مسلسل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا ، –

تبصرے بند ہیں.