یو ایس اوپن: اعصام نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

یوایس اوپن میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روزے کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستانی سپر اسٹار نے مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں اسپینش پلیئرز روبرٹ بائوٹیسٹا اور ڈینئیل گیمینو ٹریورکو 6-3 اور 6-2 سے ہرایا، ویمنز سنگلز میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا کو تیسرے رائونڈ میں غیرمعروف امریکی پلیئر الیسکی ریسکی نے 6-3،6-0 سے ٹھکانے لگادیا،دفاعی چیمپئن سرینا نے تیسرے رائونڈ میں قازقستان کی یاروسلوا شیوڈووا کو 6-3،6-1 سے مات دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی،سلونی اسٹیفنز نے جیمی ہامپٹن کو 6-1،6-3 سے واپسی کا پروانہ تھمایا، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے کائیا کنیپی کو 6-0، 6-4 اور اسپینش پلیئر کارلا سواریز نیوارو نے چینی حریف ژینگ ژی کو6-2،6-4 سے مات دی۔جیلینا جینکووچ نے جاپانی پلیئر کرومی نارا پر 6-4، 7-6 (7/5) سے غلبہ پایا، ومبلڈن فائنلسٹ سبائن لیسکی کا سفر بھی ختم ہوگیا، انھیں روس کی ایکٹرینا ماکارووا نے 6-4 اور 7-5 سے ٹھکانے لگادیا، روس کی سویٹلانا کزنٹسوواکو اطالوی کھلاڑی فلاویا پنیٹیا نے 7-5 اور 6-1 سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ مقابلوں میںٹاپ سیڈ سربیا کے نووک جوکووک نے بینجمن بیکر کو 7-6 (7/2)،6-2اور6-2 سے ہرایا، دفاعی چیمپئن اینڈی مرے نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو7-5،6-1،3-6 اور 6-1 سے پچھاڑ کر پیشقدمی جاری رکھی، ٹوماس بریڈیچ نے امریکی حریف ڈینس کڈلا کو پسپائی پر مجبور کیا۔

تبصرے بند ہیں.