یو ایس اوپن: اعصام نے مینز ڈبلز میں پہلا مرحلہ عبور کرلیا

نیویارک سٹی: یوایس اوپن میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ڈچ پارٹنر جین جولین روزے نے مینز ڈبلز میں پہلا مرحلہ عبورکرلیا۔ انھوں نے پولش حریفوں جیری جینووچ اور لوکاس کوبوٹ کو2-6،6-2 اور 6-3 سے شکست دی،اسپینش پلیئرز روبرٹ بائوٹیسٹا اور ڈینئیل گیمینو ٹریور نے رومانیہ کے فلورین میریگیا اور جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول کو 5-7،7-5 اور 6-1 سے قابو کرلیا،ویمنز سنگلز میں چینی اسٹار لینا نے برطانوی حریف لیورا رابسن کی پیشقدمی ختم کردی، فتح کا اسکور 6-2، 7-5 رہا،اگنسیکا ریڈوانسکا نے اناستاسیا پاولیچنکووا کو 6-4،7-6(7/1) سے ہرادیا،ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے قازقستان کی غالینا ووسکوبیوا کو 6-3،6-0 سے مات دے دی،6 سیڈ کیرولین ووزینسکی نے جنوبی افریقی حریف چینیلی شیپرز کو 6-1،6-2 سے زیر کرلیا۔7سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے سرب پلیئر بوجانا جووانوسکی کو 6-2،6-4 جبکہ8 سیڈجرمنی کی اینجلیک کیربر نے کینیڈین کھلاڑی ایوگینی بوچارڈ کو6-4،2-6 اور 6-3 سے مات دی، 9 سیڈ جیلینا جینکووچ نے روسی حریف الیسا کیلی بونووا کو 6-3،6-2 سے ٹھکانے لگایا، 19 سیڈرومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو جاپانی پلیئر کرومی نارا نے 7-5،6-1 سے زیر کیا۔ مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ رافیل نڈال نے برازیلین حریف روجیریو ڈوٹرا سلوا کو 6-2، 6-1 اور6-0 سے پچھاڑ کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، ہموطن فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے روبرٹو بائوٹیسٹا کو 6-3، 6-7 (5/7)،6-1 اور 6-2 سے مات دی، سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کو 6-3،6-2 اور6-1 سے مات دیدی ۔جون اسنر ، ٹامی ہاس اور میخائل یوزنی نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔

تبصرے بند ہیں.