یووراج اور اداکارہ ہیزل کیج کی شادی کی تاریخ طے پاگئی

ممبئی: بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیج 30 نومبر کوشادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ نے طویل معاشقے کے بع دمنگنی کرلی تھی  لیکن اب دونوں رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیزل کیج اور یووراج سنگھ 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ شادی مکمل  پنجابی رسومات کے تحت چندی گڑھ میں منقعد ہوگی جس کی مرکزی تقریب دسمبر کے پہلے  ہفتے میں نئی دلی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہیزل کیچ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم انہیں شہرت فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ سے حاصل ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.