یاسر کی جادوگری سے انگلینڈ کو قابو کرنے کا منصوبہ

ٹیم کوقابو کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے2012کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو یو اے ای میں ہی3-0سے شکست دی تھی،اس وقت اسپنرز سعید اجمل اور عبدالرحمان نے میزبان ٹیم کی ناک میں دم کرتے ہوئے43وکٹوں کا بٹوارہ کیا تھا، رواں ماہ دونوں ٹیمیں 13اکتوبر کو پہلے5روزہ میچ میں مقابل ہورہی ہیں تاہم میزبان سائیڈ کو گذشتہ سیریز کے دونوں ہیروز کی خدمات حاصل نہیں ہیں، البتہ کپتان مصباح الحق پُر امید ہیں کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر ان کا خلا بخوبی پُر کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ابوظبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ کسی بھی ٹیم کیلیے دہشت کی علامت ہیں، ظاہرہے کہ انگلینڈ بھی لیگ اسپنر کے خطرے سے آگاہ اور ہم بھی انھیں اپنی قوت سمجھتے ہیں،البتہ ٹیسٹ میچ صرف ایک بولر کے سہارے نہیں جیتے جاتے، پوری ٹیم کو ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی دکھانا ہوتی ہے، ہمارے دیگر بولرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسی طرح بیٹنگ لائن کو تسلسل کے ساتھ رنز بنانے کی ضرورت ہوگی، سری لنکا کیخلاف سیریز فتح میں24 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کو سراہتے ہوئے کپتان نے کہا کہ لیگ اسپنر نے سال بھر غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.