ہیڈنگلے ٹیسٹ: روٹ نے کیریئر کی اولین سنچری داغ دی

لیڈز: جوئے روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈکیخلاف ہیڈ نگلے ٹیسٹ میں 7وکٹ پر 337رنز اسکور بورڈ پر سجا دیے۔ وہ ہیڈنگلے میں کیریئر کی اولین سنچری داغنے والے پہلے یارکشائر کے بیٹسمین بنے، انھوں نے 130 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی،روٹ نے ای ین بیل (30) کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 79اور پھر کائونٹی ساتھی جونی بیئراسٹو (64)کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلیے 124 رنز کی شراکت قائم کی، ان کی وکٹ پر آمد کے وقت انگلش ٹیم 67 پر 3وکٹیں گنواکر مشکلات سے دوچار تھی،اوپنر نک کامپٹن (1) کوسائوتھی نے ٹھکانے لگایا۔اس کے بعدکپتان کک (34) اور جوناتھن ٹروٹ(28) کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 56رنز کی شراکت بنی،67 کے مجموعے پر یکدم دو وکٹیں گرپڑیں، ٹروٹ کو ویگنر نے برینڈن میک کولم کا کیچ بنوایا،اگلے اوور کی پہلی گیند پر بریسویل نے برائونلی کی مدد سے کک کو بھی پویلین رخصت کردیا، ٹرینٹ بولٹ نے دن کے اختتامی سیشن میں یکے بعد دیگرے تین وکٹیں حاصل کیں، اختتام پر میٹ پرائر(38) اور سوان (21)کے درمیان بھی آٹھویں وکٹ کے لیے 51رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ شراکت بن چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.