ہیپی برتھ ڈے ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی آج انسٹھ ویں سالگرہ

راولپنڈی ()چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی آج انسٹھ ویں سالگرہ ہے ، ٹویٹر پر ہیپی برتھ ڈے راحیل شریف کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ پہلے نمبر پر ہے۔

میجر محمد شریف کے صاحبزادے نشان حیدر پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھتیجے اور میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سولہ جون انیس سوچھپن کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔ آرمی چیف گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں ، انہوں نے فوجی تربیت پاکستان ملٹری اکیڈمی سے حاصل کی ۔ جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول سے 54 واں لانگ کورس پاس آؤٹ کیا ۔ انیس سو چھہتر میں گریجوایٹ کے بعد انھیں فرنٹیئر فورس کی معروف چھٹی بٹالین میں تعینات کیا گیا ۔ پاکستانی ملٹری اکیڈمی میں فوجی عہدیدار کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کے بعد انہوں نے گلگت میں انفنٹری بریگیڈ کے طور پر جوائن کیا ۔ ایک بریگیڈیئر کے طور پر انہوں نے دو انفنٹری بریگیڈز کی کمانڈ کی ۔ پرویز مشرف کے دور میں میجر جنرل راحیل شریف کو گیارہویں انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا ۔ ستائیس نومبر 2013 کو وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا ۔ راحیل شریف افواج پاکستان کے 15ویں اور موجودہ سربراہ ہیں ، دسمبر 2013ء کو راحیل شریف کو نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

تبصرے بند ہیں.