ہربھجن اور چنئی سپر کنگز کے 3 پلیئرز سے جلد تفتیش ہوگی

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ہربھجن سنگھ اور چنئی سپر کنگز کے تین کھلاڑیوں سے جلد تفتیش کریگی۔ ان چاروں کا گرفتار شدہ آفیشل گروناتھ میاپن کے ساتھ قریبی تعلق رہا، حکام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی چیف کے داماد نے ان سے کبھی کوئی غلط کام کرانے کی کوشش تو نہیں کی، پوچھ گچھ کے دوران میاپن نے پولیس کو بتایا کہ وندو نے ان سے ممبئی انڈینز کے ہربھجن کو فکسنگ پر مائل کرنے کا کہا تھا، ایک آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ چند پلیئرز کا بیان ریکارڈکرنے سے قبل ہم قانونی نکات کا جائزہ لے رہے ہیں، کرائم برانچ نے چنئی کے ایک ہوٹل اونر وکرم اگروال کو جمعے کے روز طلب کیا ہے، اس سے اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں، گوکہ وندو اور میاپن دونوں نے ہی وکرم کے کیس میں کسی کردار کی تردید کی، مگر اس کے بکیز سنجے جے پور، پوون جے پور اور چندریش عرف جوپیٹر سے ٹیلی فونک رابطوں نے پولیس کو شک میں مبتلا کیا۔

تبصرے بند ہیں.