گیل، سیمی اور براوو پر ون ڈے ٹیم کے دروازے بدستور بند

سینٹ جونر:  کرس گیل، ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براوو پر ویسٹ انڈین ون ڈے ٹیم کے بند دروازے نہیں کھل سکے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹرائنگولر سیریز کے لئے اسٹارکرکٹرز کو پھر نظر انداز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم ٹرائنگولر سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،  کرس گیل، ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براووکو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا ہے، 2014 میں بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑنے کی پاداش میں ان پلیئرز کو صرف ٹوئنٹی 20 فارمیٹ تک ہی محدود کیا جاچکا ہے تاہم ان کے منتخب نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ رواں برس کے آغاز پر کنٹریکٹ سائن نہیں کیے تھے، آندرے رسل کو بھی اسی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.