گھر کے شیر باہر ڈھیر، بھارت کو نیوزی لینڈ سے بد ترین شکست

نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے سات وکٹ سے کامیابی کے ساتھ پانچ ایک روزہ سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔

ہملٹن:() سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 278 رنز بنائے۔ روہت شرما اور کپتان دھونی نے 79، 79 رنز جوڑے۔ نیوزی لینڈ کے Tim Southee نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان کیویز نے مقررہ ہدف 48 اعشاریہ ایک اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ Ross Taylor نے 112 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ Kane Williamson نے ٹوٹل میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.