گپٹل کی شاندار ڈبل سنچری , نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کو 394 رنز کا ہدف

کالی آندھی کیویز کی پرواز روکنے میں ناکام ،کیوی اوپنر نے 11 چھکے اور 24 چوکے لگائے , ٹیلر کی 3 اور رسل کی 2 وکٹیں‌

ویلنگٹن:) ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 394 رنز کا ہدف دیا ہے , نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار بیٹنگ کے سبب 393 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ویسٹ انڈیز کو دیا , مارٹن گپٹل نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چھکوں‌اور 24 چوکوں‌کی مدد سے 237 رنز بنائے اور ناٹ‌آئوٹ رہے , میکولیم 12 ، ولیم سن 33 اور ٹیلر 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، اس کے بعد ویسٹ انڈین بائولرز وکٹ کیلئے ترس گئے ، اینڈرے رسل نے 10 اوورز میں‌ دو وکٹوں کیلئے 96 رنز کی پٹائی برداشت کی , مارٹن گپٹل نے گرائونڈ کے چاروں‌طرف سٹروک کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈین بائولرز کو بے بس کر دیا , ٹیلر نے 3 اور اینڈرے رسل نے دو کھلاڑیوں‌کو آئوٹ کیا

تبصرے بند ہیں.