گوادر بندرگاہ کو چین کے ساتھ ملانے کیلئے معاہدہ

اسلام آباد: گوادر بندرگاہ کو چین کے ساتھ ہوائی، زمینی اور ریل روٹ کے ذریعے ملانے کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان معا ہد ے طے پاگیا۔ سکریٹری داخلہ جلیل عباس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گوادر کو ہوائی، زمینی اور ریل روٹ کے ذریعے چین سے ملانے کے منصوبے میں چین سرمایہ کاری کرے گا۔ جبکہ چین پاکستان کو دو ہزار پندرہ سے پہلے بیدو سیٹیلائٹ سسٹم تک رسائی فراہم کرے گا۔ چین رواں سال کے اوائل میں ہی گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال چکا ہے، گوادر پورٹ کو آبنائے ہرمز کے قریب ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.