ممبئی: بھارتی اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ روایتی حریفوں کے میچز میں کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ ہوتا ہے لیکن فیلڈ مسابقت سے قطع نظرہم ایک دوسرے کی بے حد عزت کرتے ہیں۔
بھارتی ٹیسٹ کپتان اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچوں میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ ہوتا ہے لیکن ہم میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر ایک دوسرے کی بے حد عزت اور قدر کرتے ہیں ۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف اپنے چند ابتدائی میچزمیں کچھ بے آرامی محسوس کرتا رہا تھا لیکن بعد میں یہ بوجھ بھی اتر گیا۔
ایک سوال کے جواب میں مایہ ناز بلے باز کا کہنا تھا کہ حکام فکسنگ کے سدباب کے لیے اپنا کام بخوبی کررہے ہیں لیکن ابھی بھی گنجائش باقی ہے ،آئی سی سی حکام اس کے لیے نئے قواعد وضع کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھ سے میچ فکسنگ کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.