گال ٹیسٹ ،سری لنکا 300 رنز پر آئوٹ

وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر کی تین تین وکٹیں‌, یاسر شاہ اور محمد حفیظ‌ نے دو دو شکار کئے , دو وکٹیں دھمیکا پرساد نے حاصل کیں‌, ایک پریرا اور ایک ہیرتھ کے حصے آئی 

گال () پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزسری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے تین تین ، یاسر شاہ اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں لیں۔ سری لنکا کی جانب سے جے کے سلوا 125 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، سنگاکارا نے 50 اور چندی مل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر کی تین تین وکٹیں‌, یاسر شاہ اور محمد حفیظ‌ نے دو دو شکار کئے، پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی,دوسری جانب پہلی اننگز کے آغاز میں پاکستان کی پہلی وکٹ بھی گرگئی  ،محمد حفیظ دو رنز بنانے کے بعد دھمیکا پرساد کی گیند پر کرونرتنے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو دھمیکا پرساد ہی کی گیند پر آئوٹ ہوئے,پاکستان کی تیسری وکٹ اظہر علی کی گری جو 8 رنز بنا کر رنگانا ہیرتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار پائے,اس کے بعد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جو 47 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،

تبصرے بند ہیں.