گال ٹیسٹ:پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ، 19 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی

گال ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،قومی ٹیم کو میچ کے آغاز ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑ گیا ، احمد شہزاد چار رنز بنا کر پویلین لوٹ‌ گئے.

دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی خرم منظور تھے جو کہ صرف تین رنز بنا سکے.پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، کپتان مصباح الحق نے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے سکواڈ میں یونس خان ، خرم منظور ، اظہر علی ، اسد شفیق ، سرفراز احمد ، عبد الرحمان ، سعید اجمل ، محمد طلحہ اور جنید شامل ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بہترین پرفارمس دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سخت محنت کی ہے ۔ تربیتی سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی ، گال ٹیسٹ میں سپنرز اہم کردار ادا کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.