کے پی حکومت بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات کرنے پر تیار

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔جیونیوز سے گفتگو میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانےکیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے لیکن لگتا ہے کہ اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہی نہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنےکے بجائے ہم پر الزامات لگائےجارہے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیےجائیں۔

تبصرے بند ہیں.