کے ایس ای ہنڈرڈ انڈٰیکس میں 1306 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی مندی کے بعدزبردست تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تیرہ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ سو چھ پوائنٹس اضافے سے تیس ہزار دو سو تینتیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انتیس کروڑ اڑتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ روز انڈیکس میں ایک ہزار تیس پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی تھی ۔ ماہرین کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ انتظامیہ کو خط لکھنے اور افواہوں کا فوری تدارک کرنے کے احکامات کے باعث مارکیٹ میں بہتری رہی –

تبصرے بند ہیں.