کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید بارش سے معمولات زندگی مفلوج، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید بارش نےمعمولات زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات ہونے والی بارش نے شہر میں مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے شہر کا 80 فیصد سے زائد علاقہ رات بھر بجلی سے محروم رہا۔ شدید بارش کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جبکہ زیر زمین ریلوے اسٹیشنز پر ہزاروں لوگ گھنٹوں بارش کے پانی میں پھنسے رہے جنہیں خصوصی کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا۔ موسم کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش پڑ چکی ہے جبکہ مزید بارش کا امکان ہے۔ پولیس حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے لوگوں کو انڈر پاس اور پلوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز اور اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی تاکید کی ہے

تبصرے بند ہیں.