کہیں خامی کہیں تیاری نہیں،بلدیاتی انتخابات2014تک ملتوی کرنیکی پٹیشن تیار

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگنے کیلئے پٹیشن تیار کرلی ہے، عدالت سے چار ماہ کی مہلت طلب کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مارچ دو ہزار چودہ سے پہلے بلدیاتی انتخابات ناممکن ہیں، تمام انتظامات کے بعد ہی الیکشن کرائے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کم مدت میں بیلٹ پیپرز بھی نہیں چھاپے جاسکتے، صوبوں کے تیار کردہ رولز اور قوانین میں بھی خامیاں ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعتی بنیادوں پر انتخاب کیلئے پنجاب میں انتخابی نشانات اور پنجاب میں لوکل کونسلز کی سیٹ کا بھی مسئلہ درپیش ہے، ان حالات میں ملک میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.