’’کھیلنا ہے تو بتاؤ ورنہ جاؤ‘‘ پاکستان دبئی میں بھارت سے دو ٹوک بات کرے گا

دبئی: پاک بھارت سیریزکے حوالے سے حتمی فیصلے کا وقت آ پہنچا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جمعرات سے شروع ہونے والی میٹنگز کے دوران دونوں بورڈز حکام میں بھی دوٹوک بات ہوگی، پہلے روز آئی سی سی کی ویمنز کمیٹی کا اجلاس شیڈول ہے، چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی جمعے کو مل بیٹھے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ منگل و بدھ کو ہوگی۔

پاکستان کی نمائندگی چیئرمین شہریارخان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے، بھارت کی جانب سے بدستور این سری نواسن ہی موجود رہیں گے، سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی دبئی آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت دونوں کو دسمبر میں یو اے ای میں سیریز کھیلنی ہے،مگر بی سی سی آئی دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کو وجہ قرار دے کر اس سے جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کے آفیشل جواب کا انتظار ہے۔

تبصرے بند ہیں.