کھلنا ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 628 رنز بنا کر آؤٹ

کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 628 رنز بنا کر بنگلہ دیش پر 296 کی برتری حاصل کر لی۔

کھلنا:بنگلہ دیش میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 537 رنز سے چوتھے روز کا آغاز کیا۔ سرفراز اور اسد شفیق نے بنگالی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سرفراز احمد 82 رنز بنا کر محمد شاہد کا شکار بنے۔ اس کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑیوں میں وہاب ریاض 0، یاسر شاہ 13 اور ذالفقار بابر 11 رنز بنا کر بنگالی باؤلرز کا شکار ہوئے۔ ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلا دیش پہلی اننگز میں 332 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.