کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ میں 1000 مکمل کر لئے

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔

کولمبو: ( عام کھلاڑی سے کپتان اور پھر مڈل آرڈر کے بعد ٹاپ آرڈ سے بطور اوپنر آنے والے اظہر علی نے ایک اور کارنامہ کر دکھایا۔ ون ڈے کیریئر میں ان کے ایک ہزار رنز مکمل ہو گئے ہیں۔ اپنے تیئسویں میچ میں اظہر علی نے ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ون ڈے میں ایک ہزار رنز بنانے والے چھتیسویں پاکستانی بیٹسمین ہیں اور اس تعداد کے ساتھ پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ آسٹریلیا 39 بیٹسمین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ وہ تیئس میچوں میں ہزار کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اظہر علی نے قیادت کی بھاری ذمہ داری کے ساتھ زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔ بطور عام کھلاڑی اظہر علی نے چودہ ون ڈے کھیلے جن میں اکتالیس اعشاریہ صفر نو کی اوسط سے چھ سو ستانوے رنز جوڑے۔ بطور کپتان سیریز کا تیسرا ون ڈے ان کے کیریئر کا بطور کپتان نواں میچ ہے۔ ان میچوں میں پینسٹھ کی اوسط سے چھ سو چھہتر رنز ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.