نیوزی لینڈ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز سے چھٹکارے کیلئے ملک گیر پروگرام تیا

نیوزی لینڈ کی حکومت نے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز سے بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ایک ملک گیر پروگرام تیار کر لیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی بجائے کاغذ یا یا کپڑے کے تھیلے استعمال کرنے پر ترجیح دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت کو پلاسٹک کے شاپنگ بیگز سے پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ سے آلودگی کی شرح میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب ان شاپر بیگز سے ہی چھٹکارا حاصل کرنے کا پروگرام تیار کر لیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی نیوزی لینڈ میں جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔
نیوزی لینڈ کی حکومت نے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز سے چھٹکارے کیلئے ایک ایسا پروگرام تیار کیا ہے جس کے تحت ری سائیکلنگ کا ایک پورا انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز اور خوراک کی پیکنگ کے لئے استعمال ہونے والے ریپرز کو ری سائیکل نہیں کیا جا سکتا۔ اس وجہ سے ملک میں پلاسٹک کے اس کوڑے کی پیداوار زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پلاسٹک کے ان بیگز کی تیاری میں استعمال ہونے والے پولیمرز کی درآمد کم کر دی جائے گی۔ نیوزی لینڈ میں ہر سال پلاسٹک کا جتنا کوڑا پیدا ہوتا ہے اس میں ان بیگز کا تناسب 10 فیصد بنتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.