کپاس کی ملکی پیداوار میں 24،پنجاب میں 45اور سندھ میں6 فیصد کمی

ملتان:  کپاس کی پیداوار یکم ستمبر تک 23.96 فیصد کمی سے 13 لاکھ 39 ہزار 990 گانٹھ ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں 17 لاکھ 62 ہزار 282 بیلزکپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں پھٹی کی آمد 45.14 فیصد کمی سے 4 لاکھ 44  ہزار 563 گانٹھ اور سندھ کی فیکٹریوں میں 5.94 فیصد گھٹ کر 8لاکھ 95 ہزار 427 گانٹھ رہی، یکم ستمبر تک فیکٹریوں نے کپاس سے 11 لاکھ 71 ہزار 360 گانٹھ روئی تیار کی۔

ایکسپورٹرز نے 92 ہزار 420 گانٹھ اور ٹیکسٹائل سیکٹر نے 10 لاکھ 29 ہزار 690 گانٹھ روئی خریدی جبکہ جنرز کے پاس اس وقت 2 لاکھ 17 ہزار 880 گانٹھ کپاس اور روئی کا ذخیرہ موجود ہے، ملک میں 372 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جن میں سے 215 پنجاب میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.