کولمبو ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، سری لنکا کے 9 وکٹوں پر 304 رنز

کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لئے ہیں۔

کولمبو: () کولمبو کے پی سارا اوول میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 166 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال سلوا 80 جبکہ کپتان اے ڈی میتھیوز 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 5 جبکہ جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر ایک، ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پوری مہمان ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ محمد حفیظ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن ان کے علاوہ اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کار گزاری دکھانے میں ناکام رہا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.