کورنگی، رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکا، متعدد رینجرز اور فوجی اہلکار زخمی

کراچی: کورنگی نمبر 5 رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکا ہوگیا جس میں متعدد رینجرز اہلکار اور فوجی جوان زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں رینجرز اہلکاروں اور فوجی جوان زخمی ہو گئے، ابتدائی معلومات کے مطابق الیکشن کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد رینجرز اہلکارا ور فوجی جوان واپس رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچ رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ زخمی اہلکاروں کو انڈس اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اب تک ایک درجن کے قریب زخمی جناح اسپتال لائے جا چکے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میاں اب تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا تاہم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز لانڈھی اور قائد آباد کے علاقوں تک سنی گئی، دھماکے کے بعد لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور آس پاس کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

تبصرے بند ہیں.