کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویوین رچرڈز نے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

بئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے سرپرست مایہ ناز سابق بلے باز سر ویوین رچرڈز نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوا یا میرے سر پر چوٹ آئی، میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلی اوراپنے کمرے میں آرام سے لیٹا ہوا ہوں  اس لئے افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ سرویون رچرڈز سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں  کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے اور ایونٹ کو ادھورا چھوڑ کر واپس ویسٹ انڈیز جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.