کوئلے کی ترسیل؛ ریلوے کے نجی کمپنیوں سے معاہدے

لاہور: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے نجی تجارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روز گاری میں کمی آئے گی۔

ان معاہدوں سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوریلویز ہیڈ کوارٹرزلاہور میں پاکستان ریلویز اور2 ٹریڈنگ کمپنیوں کے درمیان کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت (ایم اویو) پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاہدوں سے حاصل ہونے والی رقم پسنجر ٹرینوں پر خرچ کی جائے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچائی جا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.