کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، امریکا

واشنگٹن / نیویارک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کی افواج بھی آپس میں رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.