بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت جاری رکھی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی بلکہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور شیلنگ کی ہے، پاک فوج نے دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کا علاقہ خالی کروا لیا ہے اور اس قسم کی اطلاعات ملی ہیں کہ بھارتی فوج کے ٹینٹ ایل او سی پر پہنچ گئے ہیں، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رکھے، اگر بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.