کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک )کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو 150 رنز سے شکست دے دی ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 310 رنز سکور کیے۔رامدین اور سائمنز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سمتھ نے 23، براوو نے 49 اور کرس گیل نے 4 رنز کی اننگ کھیلی۔ آندرے رسل نے 17 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ سیمی نے 30 سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے دو ،وہاب ریاض ، سہیل خان اور محمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان کے چار ابتدائی بلے باز صرف 1 رن پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بیٹنگ لائں سنبھل نہ سکی۔ عمر اکمل اور صہیب مقصود نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ شاہد آفریدی نے 28 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیلر اور رسل نے 3-3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آندرے رسل کو آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ –
تبصرے بند ہیں.