کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کیلئے اشتہار دیدیا،فزیو اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونگے –

لاہور()پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کے لیے اشتہار دے دیا ، پی سی بی نے ایک طویل عرصے کے بعد قومی سپنرز کی ٹریننگ کے لیے بھی سپن کنسلٹنٹ کی تلاش شروع کر دی۔

ایک روز پہلے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کو اشتہار دے کر بھرتی کیا جائے گا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فاسٹ بولنگ کوچ محمد اکرم کے علاوہ باقی تمام عہدوں کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔حیران کن طور پر ایک لمبے عرصے کے بعد پی سی بی نے سپن کنسلٹنٹ کا بھی اشتہار دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے بورڈ کا دعویٰ تھا کہ قومی سپنرز کافی تجربہ کار ہیں اور انہیں کنسلٹنٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ ، بیٹنگ کوچ ، فیلڈنگ کوچ ، سپن بولنگ کنسلٹنٹ اور فزیو تھراپسٹ کے عہدوں کے لیے اشتہار دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق فیلڈنگ اور فزیو کے لیے غیرملکی ، باقی عہدوں کے لیے ملکی کوچ منتخب کیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.