کرکٹر عمر اکمل کی ولیمہ تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

لاہور… کرکٹر عمر اکمل کی ولیمہ تقریب دوستوں، رشتہ داروں کیساتھ کرکٹ اور شوبز ستاروں کی خوبصورت تقریب بن گئی۔ بیدیاں روڈ کے فارم ہاوٴس پر ہونے والی ولیمہ کی تقریب خوبصورت اور دلکش، دلہا عمر اکمل اور نئی نویلی دلہن نور آمنہ کی خوشیوں بھری ازدواجی زندگی کا پہلا روز، گولڈن ہلکے نیلے رنگ کا لہنگا پہنے دلہن ، سرتاج کا ہاتھ تھامے ہال میں داخل ہوئی تو دونوں کے چہروں پر خوشی اور سرشاری نمایاں۔ مہمانوں کی آمد شروع ہوئی تو دلہا کے بھائی اور والد استقبال کیلیے موجود،جھلمل کرتے، زرق برق ملبوسات کے سارے رنگ بکھر تے رہے،فوٹو سیشن بھی ہوئے،سب کے ہونٹوں پر مسکراہٹ، دوست ،رشتہ دار ہی نہیں، کرکٹ اور شوبز اسٹارز بھی رونقیں بڑھاتے گئے۔ کپتان مصباح الحق ، سابق کپتان انضمام الحق، معین خان، مشتاق احمد ، محمد حفیظ، سلمان بٹ، محمد عامر ، محمد آصف ،احمد شہزاد مبارکباد دینے اور حق دوستی ادا کرنے پہنچے تو اداکارہ صاحبہ اور ریمبو نے بھی شوبز کی نمائندگی کی۔ رنگوں، رعنائیوں سے بھری تقریب میں پرلذت کھانے کا اہتمام ،مگر ون ڈش کی پابندی، وقت کا بھی اتنا خیال کہ آدھ گھنٹہ پہلے ہی تقریب ختم اور دلہا دلہن دلوں میں خوشیوں اور امنگوں کی دنیا بسائے گھر کو روانہ ہو ئے۔

تبصرے بند ہیں.