کرکٹر عمر اکمل کی رسم حنا کے رنگ میں بھنگ

لاہور…کرکٹر عمر اکمل کو شادی راس آگئی، ضلعی انتظامیہ کے دعوووں کے باوجود اس بار قسمت کی دیوی عمر اکمل پر مہربان رہی اور ان پر مقدمہ درج نہ ہو سکا۔عمر اکمل کی رسم حنا کے انتظامات شاہانہ تھے، تقریب میں مہمان بھی بڑی تعداد میں آئے، اپنی شادی کی خوشی میں عمر اکمل اور ان کے گھر والے وقت کی پابندی بھول گئے اور تقریب رات دس بجے کے بعد بھی جاری رہی،پھر کیا تھا،انتطامیہ قانون کی حکمرانی پر عمل کرانے پہنچ گئی، اے سی کینٹ راؤ امتیاز نے فوری ایکشن لیا اور تین غریب ملازمین کو گرفتار کرلیا اور میڈیا کے سامنے خوب بھڑکے۔اس کے بعد میڈیاپر خوب خبریں چلیں، مگر جب ایف آئی آر سامنے آئی تو ڈھول کا پول کھل گیا، عمر اکمل کا نام ہی نظر نہیں آیا، مقدمہ فارم ہاؤس کے مالک اور کیٹرنگ انتظامیہ سمیت 4 افراد کے خلاف نظر آیا، اس کے علاوہ کیٹرنگ انتظامیہ کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اس سے پہلے ٹریفک وارڈن اور پھر اسٹیڈیم گارڈ سے الجھ کر بچنے والے عمر اکمل اس بار بھی بولڈ ہونے سے بال بال بچے، مگر ہوشیارابھی کئی اور تقاریب ہونا باقی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.