کرکٹر عمر اکمل کی دھوم دھام سے شادی، پرستاروں کی ڈھیروں نیک تمنائیں –

کرکٹر عمر اکمل آج زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ دولہا بینڈ باجے اور باراتیوں کے ساتھ دلہنیا لینے پہنچے۔

لاہور: ) عمر اکمل کے گھر میں خوشی کی شہنائیاں بج اٹھیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل آج اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کر رہے ہیں۔ سہرا بندی گھر میں ہوئی۔ ماں اور بھابھیوں نے آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کا شگن کیا۔ جواب میں عمر اکمل نے بیش قیمت انعامات دے کر ماں اور بھابھیوں کے دل جیت لیے۔ سج دھج کے دولہے میاں، بھائیوں اور ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بارات لے کر دلہنیا لینے پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دوسری جانب دلہن نورآمنہ بھی پارلر سے خوب تیار ہو کر شادی ہال میں پہنچ گئیں۔ سالیوں نے عمر اکمل سے دودھ پلائی رسم کے لئے پانچ لاکھ روپے مانگ لیے۔ عالمی سطح پر کرکٹ کے میدان میں بڑے بڑے بائولرز کے چھکے چھڑانے والے عمر اکمل کے لیے اپنی زندگی کی نئی اننگز کی شروعات پرگھر والوں اور پرستاروں کی ڈھیروں نیک تمنائیں شامل ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.