کراچی کے کئی حلقوں میں پولنگ تاخیرسے شروع، الیکشن کمیشن کا نوٹس

کراچی: شہر کے کئی حلقوں میں کئی گھنٹوں تک انتخابی عمل شروع نہیں ہوسکا جبکہ بعض پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کی شکایات کے باعث پولنگ روک دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو اقدامات کی ہدایات کردی ہیں۔ کراچی میں قومی اسمبلیئ کے حلقہ 241،248،249،250،253،اور 256 میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے مقررہ وقت پر قطاریں بنا کر کھڑی ہوگئی تاہم پولنگ عملہ ہی وقت پر نہ پہنچ سکا، بعض مقامات پر انتخابی سامان 24 گھنٹوں بعد بھی نہ پہنچ سکا۔ میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر اور چیف سیکریٹری سندھ کو ٹیلی فون کرکے ان سے وجوہات کے بارے میں استفسار کیا، جس پر چیف سیکریٹری نے انہیں صورت حال سے آگاہ کیا اور عذر پیش کیا کہ بعض پولنگ اسٹیشنز میں سامان، عملے کے تاخیرسے پہنچنے کی شکایات ملی ہیں جس کا ازالہ کیا جائے گا ۔ جس پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تاخیر کا شکار پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.