کراچی کو علیحدہ کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، الطاف حسین
کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا تصور کیسے کر سکتے ہیں، کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ انہوں نے نہیں کیا۔ لندن سے جاری پالیسی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ الزامات لگانے والے خطاب کی سی ڈی دیکھ لیں، جن کے آباوٴ اجداد نے بیس لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کی اولادوں میں الطاف حسین بھی شامل ہے،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا تصور کیسے کر سکتے ہیں۔ الطاف حسین نے انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتخابات کے حوالے احتجاجی مظاہرے کئے جانے کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں کو شکایات ہیں وہ قانونی طریقہ اختیار کریں، سڑکوں پر احتجاج کر کے ملک کیلئے مزید مشکلات نہ کھڑی کریں، الطاف حسین نے کہا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کی عادت ڈالیں گے، مل جل کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلح افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے ہر ایک جوان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.