کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

شارجہ: 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے ایک بار پھر کراچی کے چاہنے والوں کو مایوس کیا اور کوئی بھی بیٹسمین خاطرخوا کارکردگی نہیں دکھاسکا جس کی بدولت ٹیم صرف مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز ہی بناسکے لیکن کراچی کنگز کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کی پوری ٹیم کو 82 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون اسمتھ اور آصف علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اسمتھ صرف 8 رنز بناکر محمد عامر کا نشانہ بنے جب کہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بریڈ ہیڈن کو بھی عامر نے تیسری گیند پر ہی بولڈ کرکے واپس پویلین بھیج دیا جس کے بعد آصف نے کپتان مصباح کے ساتھ ملکر اسکور کو آگے بڑھایا لیکن مصباح بھی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ شین واٹسن بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے۔

تبصرے بند ہیں.