کراچی میں کمرشل عمارات کی منظوری بیت الخلاءکی تعمیر سے مشروط –

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کمرشل بلڈنگز کے لئے نقشے صرف اسی صورت میں منظور کئے جائیں جب عمارتوں میں پبلک ٹوائلٹس موجود ہوں جب کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں ٹوائلٹس کی سہولت سب کو میسر نہیں۔

کراچی (ویب ڈیسک) اس سے پہلے پڑوسی ملک کے وزیر اعظم مودی نے نے بھی اپنی حالیہ انتخابی مہم میں اس مسئلے کے اولین حل کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت اقتدار میں آگئی تو پہلے پبلک ٹوائلٹس اور بعد میں مندر تعمیر کرائے گی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، شہر کے مختلف علاقوں میں 200سے زائد پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرانے کے منصوبے پر کام کا آغاز بھی کرچکے ہیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات اور سرکاری دفاتر میں عوام کیلئے نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کئے جائیں گے ، جبکہ موجودہ ٹوائلٹس کی رینو یشن کرکے وہاں پانی اور بجلی کی فراہم کو یقینی بنایا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.