کراچی میں بجلی کے طویل بریک ڈائون سے شہری اذیت میں مبت

کراچی میں بجلی کے طویل بریک ڈائون نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ ساری رات آنکھوں میں کٹی اور وہ سارا دن چڑچڑے پن کا شکار رہے۔

کراچی: () کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔ ساری رات آنکھوں میں کٹی جس کے باعث کوئی صبح کام پر نہ جا سکا اور کوئی کلاس کے لئے لیٹ ہو گیا۔ خواتین کو لوڈشیدنگ کے باعث سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں پانی بھی ختم ہو گیا جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث فریج میں رکھی تیار اشیاء بھی خراب ہو گئیں۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث آرام کی کمی نے شہریوں کے مزاج کو بھی متاثر کیا جس کے باعث وہ دن بھر چڑچڑے پن کا بھی شکار رہے۔

 

تبصرے بند ہیں.