کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن، بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

روشنیوں کا شہر کراچی مسلسل چوتھی بار کے الیکٹرک کے جبر کا نشانہ بن گیا۔ شہر کا بڑا حصہ اچانک تاریکی میں ڈوب گیا۔ عملے نے فنی خرابی دور کر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی شروع کر دی۔

کراچی: () ایک ہفتے کے دوران چوتھی بار بجلی کے بریک ڈاؤن سے رات گئے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ماڈل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلشن معمار، ملیر اور نیو کراچی سمیت بیشتر علاقوں سے بجلی منقطع ہو گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے ڈی اے گریڈ پر ٹرانسفارمر ٹرپ ہو جانے کے باعث بریک ڈاؤن ہوا تاہم کے الیکٹرک کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے تمام فیڈرز اور گریڈ بحال کر دیئے۔ ایک گھنٹے بعد شہر بھر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.