کراچی :مدرسے سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو باجوڑ روانہ کر دیا گیا

20 بچیوں کو باجوڑ کے پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ خصوصی گاڑیوں پر ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا

کراچی: کراچی میں مدرسے سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو باجوڑ روانہ کر دیا گیا ۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور کورنگی کراسنگ سے ملنے والی مدرسے کی 36 بچیوں میں سے 16 کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔ 20 بچیاں باجوڑ کے پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ ائرپورٹ پہنچیں جہاں سے انہیں پشاور روانہ کیا گیا ۔ تمام بچیوں کو پشاور سے خصوصی گاڑیوں پر باجوڑ اپنے گھروں میں پہنچایا جائے گا ۔ کراچی سے روانگی کے وقت پولیس کے اعلیٰ حکام اور دیگرانتظامی افسران موقع پر موجود تھے

تبصرے بند ہیں.