کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، گارڈن میں کریکر حملہ، دو افراد زخمی

کراچی کے علاقے گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب نا معلوم افراد کے کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف سہراب گوٹھ کے علاقے ملا عیسٰی گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ رات گئے شاہ لطیف ٹاون میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی:() گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب نامعلوم افراد نے کریکر سے حملہ کر دیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر سہراب گوٹھ کے علاقے ملا عیسٰی گوٹھ میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا آپریشن جاری ہے جس میں خواتین سمیت چار سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ متعدد افراد حراست میں لے لئے گئے ہیں۔ دوسری طرف رات گئے پولیس بس کو نشانہ بنانے میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی اور پانچ ملزموں کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق کا لعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ملزمان کی شناخت زر ولی محسود، جاوید محسود، اسماعیل عرف پٹھان، ایوب اور وقاص محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزموں کے قبضے 3 دستی بم اور 2 ٹی ٹی پستول بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.