کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند

کراچی:  سندھ  میں سی این جی اسٹیشنز مالکان نے نئی قیمتوں کے فارمولے سے متعلق اوگرا کے احکام پر عمل درآمد سے انکار کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کر دیئے ہیں۔

اوگرا نے سندھ میں سی این جی کلو گرام کے بجائے لیٹر کی قیمت پر فروخت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے لیٹر کے پیمانے سے سی این جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا جس پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے احتجاجاً آج سے غیرمعینہ مدت کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو اکا دکا سی این جی پمپس کھلے ہیں ان پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.