پشاورسے نومولود اورشیرخوار بچوں کے اغوا اور چوری میں ملوث گروہ گرفتار

پشاور: نومولود اور شیرخوار بچوں کے اغوا اور چوری میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار کرلیے گئے جو بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کر کے لاکھوں روپے وصول کرتے تھے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور عباس مجید مروت نے نومولود اور شیر خوار بچوں کے اغوا کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں تحقیقات کے دوران ایک کال ٹریس کی گئی جس نے واقعے کا پردہ فاش کیا، کارروائی میں گروہ کی سرغنہ وجیحہ یاسمین سمیت دیگرارکان کو بھی گرفتار کیا ہے جو نومولود اور شیرخوار بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کر کے لاکھوں روپے وصول کرتے تھے، گروہ میں 4 خواتین، ایک ایل ایچ وی اور ایک نرس شامل ہیں جو کہ اب تک 9 بچوں اور بچیوں کو فروخت کر چکے ہیں۔

گروہ کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں پروفیسر کو ایک بچہ، لندن میں دو بچے جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایک نرس سمیت متعدد لوگوں کو بچے فروخت کیے ہیں۔ گروہ کی جانب سے یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف غریبوں سے بلکہ اسپتالوں سے بھی بچے چوری کرتی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.