کراچی: جنریٹر، یو پی ایس کا کاروبار کرنیوالوں کی چاندی

کراچی: کراچی میں لوڈشیڈنگ کے اضافے سے جہاں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں وہیں جنریٹر اور یوپی ایس کا کاروبار کرنے والے افراد کی چاندی ہوگئی ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ایک جانب عوام شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب مہنگائی کے باعث جنریٹرز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن مرتا کیا نہ کرتا،،، جنریٹر تو خریدنا ہے۔ شہری مہنگائی کے باوجود جنریٹر خریدنے پر مجبور ہیں ہڑتالوں اور بد امنی کے باعث متاثر ہونے والا کاروبار ایک بار پھر چل نکلا ہے، دکاندارکہتے ہیں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا دکھ ہے لیکن اس سے کاروبار دگنا ہوگیا ہے۔ مارکیٹ میں ملکی اور غیر ملکی ساخت کے جنریٹرز دستیاب ہیں، گھریلو استعمال کے جنریٹرز کی اوسط قیمت اس برس دس ہزار سے پچاس ہزار تک ہے

تبصرے بند ہیں.